اسلام آباد ( اے بی این نیوز )نون لیگ کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ نواز شریف کے خلاف گھناؤنی سازش کی گئی،، سابق وزیر اعظم کو نا انصافی کے ذریعے سیاست سے باہر کیا گیا ،، اب عدلیہ آزاد ہے ، امید ہے عدلیہ نوازشریف کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں کا ازالہ کرے گی،، پاکستان کو ایسی قیادت کی ضرورت ہے جو ملک کو معاشی بحران سے نکال سکے،، نواز شریف کی قیادت میں پاکستان دوبارہ ترقی کرے گا۔
