اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنمانیئر بخاری نے متنبہ کیا ہے کہ 2018کودہرائیں گے توقوم کی اکثریت نتائج تسلیم نہیں کریگی ، امید ہے الیکشن کمیشن صاف شفاف انتخابات کویقینی بنائے گا،اے بی این نیوزکے پروگرام سوال سے آگے میں گفتگوکرتے ہوئے نیئر حسین بخاری نے کہاکہ سوا ل یہ ہے کہ نیب پہلے غلط تھی یاآج غلط ہے ،انہوں نے کہاکہ انتخابات شفا ف نہ ہوئے توملک میں انارکی پھیلے گی ،2018کودہرائیں گے توقوم کی اکثریت نتائج تسلیم نہیں کریگی ، ان کاکہناتھا کہ امید ہے الیکشن کمیشن صاف شفاف انتخابات کویقینی بنائے گا،ایک سوال کے جوا ب میں ان کا کہناتھا کہ پیپلزپارٹی انتخابات کے بائیکاٹ پریقین نہیں رکھتی،ان کا کہناتھا کہ چوتھی مرتبہ وزیراعظم ،ابھی الیکشن ہوئے نہیں ن لیگ نے نتیجے کااعلان کردیا۔
