اسلام آباد ( اے بی این نیوز )انتخابات کے سلسلے میں الیکشن کمیشن نے کنٹونمنٹ علاقوں میں انتخابی مبصرین کے لیے13نکاتی ضابطہ اخلاق جاری کر دیا گیا ،الیکشن کمیشن کی جانب سے دئیے گئے اجازت نامے پر کسی مقامی یا بین الاقوامی ادارے کا رکن پولنگ کے دن انتخابی عمل کا مشاہدہ کر سکتا ہے،کسی بھی شخص کو انتخابی عمل کا مشاہدہ کرنے کی اجازت نہیں ہے جب تک کہ وہ عدالت کمیشن یا اس کے مجاز افسر کی طرف سے جاری کردہ ایکریڈیٹیشن کارڈ پیش نہ کرے۔مبصرین ہر وقت انتخابات کمیشن آف پاکستان کی طرف سے جاری کردہ اپنے ذاتی شناختی جواز پیش کریں گے ،مبصرین پاکستان کی خود مختاری اس کے ساتھ عوام کے بنیادی حقوق اور آزادی کا بھی احترام کریں۔مبصرین ہر سطح پر مثبت رویے کو برقرار رکھیں گے، دوسرے لوگوں کا احترام کریں گے، ملک کی ثقافت و روایات کے لیے حساسیت کا معاملہ مدنظر رکھیں گے ،مبین اسلامی جمہوریہ پاکستان کے قوانین کی منظوری دیں گے اور انتظار کمیشن اور اس کے انتخابی انتخابی نتائج کا احترام کریں،مبصرین الیکشن کمیشن اور ریاستی پولیٹیکل انتظامیہ کی طرف سے جاری ہدایات پر عمل کریں اور ان کے ساتھ احترام کا اظہار کریں،انتخابی عمل کا مشاہدہ کرتے ہوئے مبصرین کو ہر قیمت پر سیاسی غیر جانبداری کو برقرار رکھنا وہ مقامی صوبائی، سیاسی اور امیدواروں کے ساتھ انتخابی عمل سے متعلق کسی بھی قسم کی جانبداری نہیں رکھنی ،مبصرین کسی بھی سرگرمی کا حصہ نہیں بنیں گے جس ے کسی سیاسی جماعت یا امیدوار کی حمایت یا مخالفت کا اظہار یا تاثر ہو ،مبصرین کو براہ راست انتخابی عمل میں جواب نہیں دیں گے ۔مبصرین اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ ان کے تمام مشاہدات غیر جانبدارانہ، معروضی ہیں اور درستگی کے اعلیٰ ترین معیار کی عکاسی کرتے ہیں۔ مبصر میڈیا کے سامنے انتخابی عمل کے اختتامپر اپنے مشاہدے کے بارے میں ذاتی تبصرے نہیں کریں گے گا۔۔مشاہداتی تنظیم یا گروپ اس بات کو یقینی بنائے گا کہ صرف ان کے نامزد کردہ افراد ہی انتخابی عمل کے بارے میں رائے دیں۔