اہم خبریں

برطانیہ غزہ میں جنگ بندی کیلئے آگے آئے،نواز شریف

لاہور(نیوزڈیسک)مسلم لیگ ن کےقائد نواز شریف نے برطانوی حکومت سے غزہ جنگ بندی کیلئے میدان عمل میں آنے کامطالبہ کردیا،جمعرات کو لاہور میں برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے نواز شریف سے ملاقات کی،نواز شریف نے انہیں شاہ چارلس سوئم کی سالگرہ پر مبارکباد کاپیغام دیا۔انہوں نے کہاکہ اسرائیلی حملوں میں ہزاروں فلسطینی خواتین، بچے اور بزرگ شہید ہوچکے ہیں، برطانوی حکومت غزہ میں جنگ بندی میں اپنا کردار ادا کرے۔

متعلقہ خبریں