کراچی ( اے بی این نیوز )عوام سلیکشن نہیں الیکشن چاہتے ہیں،اب سلیکشن ہوئی تو حکومت ایک سال سے زیادہ نہیں چل سکے گی،رہنما پیپلزپارٹی فیصل کریم کنڈی کہتے ہیں نواز شریف اپنا بیانیہ لندن چھوڑ کر آئے ہیں ،ووٹ کو عزت دو کا بیانیہ کہاں گیا ، مسلم لیگ اداروں کو متنازعہ بناتی ہے ادارے غیر جانبدار ہیں،8 فروری کو پتہ چلے گا عوام کس کو ووٹ ڈالتے ہیں ،نمبر گیم دیکھ کے حکومت سازی کا فیصلہ کریں گے
