کراچی ( اے بی این نیوز )ہنماپیپلزپارٹی شرجیل میمن نے کہا ہے کہ کریڈٹ لینا مسلم لیگ ن کا پرانا وطیرہ ہے، آپ پاکستان کو ایٹمی قوت بنانے اور سی پیک کے خالق ہونے کے دعوے کرتے ہیں، پوری قوم جانتی ہے کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے پاکستان کو ایٹمی ٹیکنالوجی دی، آصف علی زرداری نے پاکستان کو سی پیک کا تحفہ دیا، آپ اگر پاکستان بنانے کا کریڈٹ بھی لے لیں تو کوئی کیا بگاڑ لے گا۔















