لاہور(نیوز ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم پاکستان پہنچ گئے،سخت سکیورٹی حصار میں گاڑی تک پہنچایا گیا۔شکست خوردہ قومی ٹیم کی واپسی کا سفر شروع ، ٹیم کے کپتان بابر اعظم ورلڈ کپ میں شرکت کے بعد بھارت سے وطن واپس پہنچ گئے ہیں، ان کے ہمراہ ٹیم منیجمنٹ اور دیگر عملہ بھی موجود تھا، سخت سکیورٹی حصار میں قومی ٹیم کے کپتان کو گاڑی تک پہنچایا گیا، شائقین نے بابر اعظم کو دیکھ کر خیرمقدمی نعرے بھی لگائے جبکہ پاکستان کرکٹ ٹیم کا 22 رکنی دوسرا گروپ کلکتہ سے دبئی روانہ ہو گیا ہے ۔ جس میں شاہین آفریدی، امام الحق، سلمان آغا سمیت ٹیم کے دوسرے کھلاڑی شامل ہیں۔