کراچی ( اے بی این نیوز )مستقبل کا نقشہ بنا لیا، ماضی کی غلطیوں کو دور کریں گے،سیاست میں گالم گلوچ اور بدتمیزی کی نفی کرنا ضروری ہے، ن لیگی رہنماؤں کی کراچی میں پریس کانفرنس،ایاز صادق نے کہا ان جماعتوں سے ملیں گے جن سے سیاسی اتحاد ممکن ہے ، تلخیوں کی طرف نہیں جائیں گے ،،،خواجہ سعد رفیق بولے آج بہادرآباد جاکر ایم کیو ایم سے ملیں گے،،، کسی کو مائنس کرنا ایجنڈے میں شامل نہیں ،،، پی ٹی آئی نے جو کلچر رائج کیا تھا اس میں ایک دوسرے سے بات چیت سے بھی دور کر دیا تھا، سوچے سمجھے منصوبے کے تحت کراچی کو کھنڈر بنا دیا گیا۔















