اسلام آباد ( اے بی این نیوز ) نگران وزیر اعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا کہنگران حکومت کی کسی سیاسی پارٹی کی حوصلہ افزائی یا مخالفت کی کوئی پالیسی نہیں ، جیسے جیسے الیکشن قریب آتے جائیں گے، لیول پلینگ فیلڈ جیسے الزامات بڑھتے جائیں گے،ہر سیاسی پارٹی اپنے ووٹروں میں تاثر پیدا کرنا چاہتی ہے کہ وہ انتظامی ناانصافی کا شکار ہے، چئیرمین پی ٹی آئی کی سزا کی معافی کا سوال ابھی سامنے نہیں آیا ، جب چیئرمین پی ٹی آئی کی سزامعافی کا سوال آئے گا تو نگران حکومت سارے آپشنز پر غور کرے گی، سکیورٹی چیلنج سنجیدہ نوعیت کے ہیں، ہم اسے الیکشن کے عمل سے منسلک نہیں کرتے، الیکشن نہ ہونے ہوتے تب بھی دہشت گردی کی سرکوبی ضروری ہے، الیکشن کی وجہ سے سکیورٹی تھریٹ تبدیل نہیں ہوں گے، ہم نے جواب دینا ہی ہے۔
