اسلام آباد(نیوزڈیسک) آڈیولیکس کیس ، سپریم کورٹ جج جسٹس مظاہر نقوی نے جوڈیشل ریفرنس پر تشکیل کردہ کونسل پر اعتراض اٹھا دیا۔ذرائع کے مطابق جسٹس مظاہر نقوی نے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور جسٹس سردار طارق پر اعتراض اٹھایا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ جسٹس مظاہر نقوی نے جسٹس نعیم اختر افغان پر بھی اعتراض کردیا۔ذرائع کے مطابق جسٹس مظاہر نقوی نے سپریم جوڈیشل کونسل میں درج ریفرنس اور شواہد کا تمام ریکارڈ بھی مانگ لیا ۔واضح رہے کہ سپریم جوڈیشل کونسل نے27 اکتوبر کے اجلاس میں انہیں شوکاز نوٹس جاری کیا تھا اور جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کو 10 نومبر تک جواب جمع کرانے کا کہا گیا تھا۔
