لاہور(نیوزڈیسک) مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ خان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی 9مئی کا ٹولے کو نکال کر پی ٹی آئی سے بات کرنے کے لیے تیار ہیں۔فرح گوگی کو بیرون ملک سے واپس لانے کا ملکی و غیر ملکی قانونی طریقہ کار ہے اس پر تحقیقاتی ادارے کام کر رہے ہیں۔جمعرات کومیڈیا سے گفتگو میں رانا ثناء اللہ نے کہا کہ فرح بی بی کرپشن دو جمع دو والا معاملہ ہے پہلے بھی ثبوت عوام کے سامنے رکھے، 60 ارب روپے کی رقم پاکستان بھجوائی اور پراپرٹی کی 7 ارب روپے 400 کنال کی تھی اس ثبوت کی کبھی تردید نہیں ہوئی۔















