اہم خبریں

آئی ایم ایف سے آج وزارت خزانہ کی ٹیکنیکل سطح پر بات ہو گی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) آئی ایم ایف اور وزارت خزانہ کے درمیان آج ٹیکنیکل سطح کی بات چیت ہو گی ، پاکستان آئی ایم ایف سے سٹینڈبائی ایگریمنٹ پروگرام کا ٹائم فریم بڑھانے یا اس کا حجم بڑھانےکی درخواست نہیں کرے گا ، ذرائع کے مطابق ٹیکس کلیکشن میں شارٹ فال ہوا تو ریٹیلرز پر دسمبر کے بعد سے فکسڈ ٹیکس عائد کیا جا سکتا ہے،جن سیکٹرز سے وصولی کم ہے وہاں ٹیکس پالیسی مؤثر بناکر انفورسمنٹ کی تجویز، ایف بی آر نے رواں سال کے اختتام کی ممکنہ ریونیو رپورٹ آئی ایم ایف کو دے دی، جائزے کی کارروائی کامیابی سے مکمل ہونے کے بعد بیرونی فنانسنگ گیپ کوبھرنے کا مشورہ دیاجائے گا،دو نومبر سے جاری سٹاف لیول مذاکرات15نومبرکو مکمل ہونگے۔

متعلقہ خبریں