Your theme is not active, some feature may not work. Buy a valid license from stylothemes.com

گلگت بلتستان میں پھنسے ملکی وغیر ملکی سیاحوں کو نکالنے کیلئے پی آئی اے کا فلائٹ آپریشن بحال

اسلام آباد(نیوزڈیسک)گلگت بلتستان میں سینکڑوں ملکی وغیر ملکی سیاح پھنس گئے، بیرون ملک سے آئے سیاحوں کی انٹرنیشنل پروازیں بھی متاثر، پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن نے گلگت بلتستان میں پھنسے ملکی وغیر ملکی سیاحوں کو نکالنے کیلئے چھ پروازیں بحال کر دیں۔پی آئی اے فلائٹ شیڈول کیمطابق پروازیں پی کے 601 اور 605 مقرر وقت پر گلگت روانہ ہوں گی۔ اسلام آباد سے اسکردو کی پرواز پی کے 451 اور پی کے 452 بھی آپریٹ ہو رہی ہیں جبکہ گلگت سے اسلام آباد کی 2 پروازیں پی کے 602 اور پی کے 606 بھی شیڈول پر ہیں۔پی آئی اے میں ہنگامی صورتِ حال کی وجہ سے کئی روز سے پروازیں منسوخ تھیں، منسوخی کی وجہ سے سیکڑوں ملکی، غیرملکی سیاہ اسکردو اور گلگت میں پھنسے ہوئے ہیں۔