لاہور( نیوزڈیسک)صدر پی ٹی آئی پنجاب پرویز الٰہی کی انٹی کرپشن مقدمے میں ضمانت واپس لینے کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی۔ پرویز ا لٰہیٰ کی درخواست کی سماعت لاہور ہائیکورٹ میں ہو گی، جسٹس سلطان تنویر یکم نومبر کو درخواست کی سماعت کریں گے۔واضح رہے کہ پرویز الٰہی نے ٹرائل کورٹ کا ضمانت واپس لینے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا۔















