محی الدین وانی چیف سیکرٹری گلگت بلتستان کے عہدے سے فارغ

اسلام آباد(نیوزڈیسک) وفاقی حکومت کا چیف سیکرٹری گلگت بلتستان حکومت محی الدین احمد وانی کوفور طور پر اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کردی ، یاد رہے کہ ، محی الدین احمد وانی گزشتہ سال 27 اپریل 2022ء کو چیف سیکرٹری گلگت بلتستان حکومت تعینات کیے گئے تھے۔ محی الدین احمد وانی کو چیف سیکرٹری گلگت بلتستان کے عہدے سے ہٹادیا گیا۔ اُنہیں فوری و تا حُکمِ ثانی اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ جبکہ ان کی جگہ ابرار احمد مرزا کو چیف سیکرٹری گلگت بلتستان حکومت تعینات کردیا گیا ہے ۔، ابرار احمد مرزا ایڈیشنل سیکرٹری پٹرولیم ڈویژن تعینات تھے، گریڈ 21 کے دونوں افسران کا تعلق پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس سے ہے۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے تقرر و تبادلوں کے نوٹیفکیشن جاری کر دیئے۔