لاہور(نیوزڈیسک)لاہور ہائیکورٹ میں ایفی ڈرین کوٹہ کیس کی سماعت ہوئی ۔ عدالت نے مرکزی رہنما ن لیگ حنیف عباسی کو ایفی ڈرین کوٹہ کیس سے بری کردیا اس سے قبل ٹرائل کورٹ نےٹرائل کورٹ نے 21 جولائی 2018 کو حنیف عباسی کو 25 سال قید، 10 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنائی تھی۔جسٹس عالیہ نیلم اور جسٹس اسجد جاوید گھرال پر مشتمل بینچ نے ایفی ڈرین کوٹہ کیس کا فیصلہ سنایا۔حنیف عباسی نے سزا کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں اپیل دائر کر رکھی تھی۔لاہور ہائیکورٹ کے باہرحنیف عباسی نے کہا کہ اللہ نے آج انہیں عوام اور عدلیہ کے سامنے سرخرو کردیا، بعدازاں صدر ن لیگ شہبازشریف کا کہنا ہے کہ حنیف عباسی آج ایک من گھڑت اور بے بنیاد مقدمے میں بری ہوئے، یہ بریت اس جھوٹ سے بریت ہے جس کا سامنا کئی برس تک کرنا پڑا، آخر کار سچ سامنے آ کر ہی رہتا ہے۔شہبازشریف کا کہنا تھا کہ حنیف عباسی اور ان کے اہل خانہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، اور بریت مبارک ہو۔
الحمدللہ، حنیف عباسی آج ایک من گھڑت اور بے بنیاد مقدمے میں عدالت سے بری ہوئے۔ یہ بریت دراصل اس جھوٹ سے بریت ہے جس کا سامنا قائد نواز شریف سے لے کر ان کا ساتھ دینے والے ہر مرد و خاتون راہنما اور کارکنوں کو کئی برس تک کرنا پڑا لیکن آخرکار سچ سامنے آ کر ہی رہتا ہے۔ ایک انتہائی…
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) October 18, 2023















