اہم خبریں

اسلام آباد ہائی کورٹ میں اگلی سماعت پر بلدیاتی انتخابات کی حتمی تاریخ کا اعلان ہو جائے گا ،علی نواز اعوان

اسلام آباد (نیوز ڈیسک )اسلام آباد ہائی کورٹ میں اگلی سماعت پر بلدیاتی انتخابات کی حتمی تاریخ کا اعلان ہو جائے گا علی نواز اعوان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ امپورٹڈ حکومت کے الیکشن سے بھاگنے کی تمام راہیں مسدود ہو چکی ہیں پی ٹی آئی اسلام آباد ریجن کے صدر کی اسلام آباد ہائی کے باہر میڈیا سے گفتگواسلام آباد ( وقائع نگار ) پاکستان تحریک انصاف اسلام آباد ریجن کے صدر علی نواز اعوان نے کہا ہے کہ پیر کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں ہونے والی سماعت سے یہ واضح ہو گیا ہے کہ اگلی سماعت میں اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات کی حتمی تاریخ کا اعلان ہو جائے گاان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق مقدمے کی سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت نے ملک میں عام آدمی سے آٹا تک چھین لیا ہے اور اسلام آباد سمیت پورے پاکستان میں الیکشن سے بھاگ رہی ہےعلی نواز اعوان نے کہا آج پہلی دفعہ حکومت کے گھبرانے کا وقت ہو چکا ہے حکومت کی اخری درخواست تھی کہ ہمیں دس دن کا وقت دے دیں جو عدالت نے دے دیا ہے اج ان کے سارے جواز دھڑم تختہ ہوئے ہیں آج اچھی ابزرویشن تھی اج ہم بہت پر امید ہے الیکشن کمیشن نے حامی بھری ہے کہ وہ دس دن میں الیکشن کروا سکتے ہیں امید ہے اسی ماہ الیکشن ہوں گےاور اس حکومت کے پاس رہی سہی ساکھ ہے وہ بھی ختم ہو جائے گی حکومت کے پاس الیکشن نہ کروانے کے بہانے ختم ہو چکے ہیں انہوں نے کہا کہ ملک عملی طور پر دیوالیہ ہو چکا ہے عوام مہنگائی کی چکی میں پس رہی ہے جبکہ کرائم منسٹر اور نومولود وزیر خارجہ کے بیرونی دورے ہی ختم نہیں ہوتے۔

متعلقہ خبریں