اہم خبریں

نوازشریف کے حوالے سے قانونی تقاضے پورے ہوں گے،نگران وزیراعظم

نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا ہے کہ پاکستان کومعاشی مشکلات کاسامناہے،کمزورمعیشت سے پاکستان کےوجودکوخطرہ ہے،آنےوالی حکومتوں کومعیشت کے حوالے سے اقدامات کرنے چاہئیں،ملک میں آئین کی حکمرانی کو یقینی بنانے کی ضر ورت ہے،نگران حکومت کے دورمیں ہم نے قانون کانفاذکیا،قانون میں غیرقانونی کرنسی منڈی کی کوئی گنجائش نہیں،پچھلی حکومتوں نے ماضی میں اس مسئلہ پرکوئی توجہ نہیں دی،نگران حکومت اورفوج نےغیرقانونی کرنسی کی منڈی پرہاتھ ڈالاہے، نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہو ئے انہوں نے کہا کہ کوئی شک نہیں کہ ملٹری لیڈرشپ کوکریڈٹ جاتاہے،سیاسی جماعتوں کواپنے اندربھی جمہوریت لاناہوگی9مئی مقدمات ایک قانونی عمل ہےاتحادی حکومت میں لوگ راضی اورخوش بھی ہوتے ہیںپی ٹی آئی حکومت کے ساتھ بڑا اچھاتعلق رہاپی ٹی آئی،اےاین پی سمیت تمام جماعتوں کوالیکشن میں حصہ لینے کاحق ہےکابینہ میں کسی ایک سیاسی جماعت پرپابندی سے متعلق کوئی بات نہیں ہورہی فری اینڈفیئرالیکشن کویقینی بنائیں گےنوازشریف3 دفعہ وزیراعظم رہے اوربڑی جماعت کے سربراہ ہیںنوازشریف کے حوالے سے قانونی تقاضے پورے ہوں گے۔

متعلقہ خبریں