پاکستان کے کتنے فیصد لوگوں نے آج تک نوڈلز کا ذائقہ چکھا ہی نہیں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) گیلپ پاکستان کا دلچسپ سروے ، بچوں بڑوں کی پسندیدہ نوڈلز کے ذائقے سے پاکستانیوں کی ایک بڑی تعداد محروم ،59 فیصد پاکستانیوں نے آج تک نوڈلز کو چکھا بھی نہیں ۔ تفصیلات کے مطابق گیلپ پاکستان نے عوام کی آرا پر مبنی نیا سروے جاری کیا ہے جس کے مطابق حیران کن طور پر 59 فیصد پاکستانی نوڈلز کے ذائقے سے محروم ہیں۔ ان پاکستانیوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے کبھی بھی نوڈلز نہیں کھائے، نہ انہیں معلوم ہے کہ اس کا ذائقہ کس طرح کا ہوتا ہے۔ البتہ 39فیصد پاکستانیوں نے نوڈلزکو پسندیدہ ڈش قرار دیا اورکہا کہ وہ خوب شوق سے کھاتے ہیں۔