اہم خبریں

نواز، شہباز ، زرداری کو سیاست سے ریٹائر کر دینا چاہیے، اعجازالحق

لاہور(نیوزڈیسک)مسلم لیگ ضیا کے سربراہ اعجاز الحق نے کہا ہے کہ نواز شریف، شہباز شریف اور آصف زرداری کو سیاست سے ریٹائر کردینا چاہیے، عوامی امنگوں کے مطابق الیکشن نہ ہوئے تو معاشی صورتحال وہاں چلی جائے گی جہاں سے نکلنا بڑا مشکل ہے۔ہفتہ کو لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اعجازالحق نے کہا کہ وہ یہ بات نواز شریف کی ہیلتھ رپورٹ دیکھ کر شہباز شریف کی گفتگو سن کر اور زرداری کی آنیاں جانیاں دیکھ کر کر رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں