اسلام آباد (نیوزڈیسک)بیرسٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ بھارت کو مزید ڈیم بنانے سے نہ روکا گیا تو پاکستان کیلئے مسائل بڑھ جائیں گے۔ بھارت کے ساتھ ہمارا سب سے بڑا مسئلہ پانی کی تقسیم کا ہے۔نجی ٹی وی سے بات چیت میں انہوں نے کہاکہ بھارت دریائے نیلم اور دریائے جہلم پر ڈیمز بنا رہا ہے، بھارت سندھ طاس معاہدہ کی مسلسل خلاف ورزی کر رہا ہے، بھارت مستقبل میں 3 ہزار مزید ڈیمز بنانے کا سوچ رہا ہے۔















