لاہور( اے بی این نیوز )پنجاب حکومت کا سمگلنگ میں ملوث عناصر کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ ،ایرانی آئل کے سمگلرز کے خلاف سخت کریک ڈاون کے احکامات جاری ،بلوچستان کے روٹ پر واقع جنوبی پنجاب کی داخلی چیک پوسٹوں کی مانیٹرنگ سخت کردی گئی نگران وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر ایڈیشنل چیف سیکرٹری ساوتھ پنجاب کیپٹن(ر) ثاقب ظفر کا ڈی جی خان کا دورہ ،کیپٹن(ر) ثاقب ظفر کی زیرصدارت کمشنر آفس ڈی جی خان میں اجلاس ہوا،جنوبی پنجاب کے تمام ایڈمنسٹریٹیو سیکرٹریز اور ڈی جی خان کے کمشنر اور ڈی سی کی شرکت ،ایڈیشنل چیف سیکرٹری ساوتھ پنجاب نے کہا کہ سمگلنگ کی وجہ سے ملکی کی معیشت کو شدید نقصان پہنچ رہا ہے،ایرانی آئل کی سمگلنگ کی وجہ ملکی خزانہ اربوں روپے کے ریونیو سے محروم ہورہا ہے،ملک سے گندم اور کھانے پینے کی اشیاء کی سمگلنگ مہنگائی کا باعث بن رہی ہے،سمگلرز اور آئل مافیا کے خلاف بھر پور کریک ڈاون کیا جائے، بجلی چوری میں ملوث عناصر کے خلاف بھی سخت کاروائی کی جائے۔















