تلہ گنگ(نیوزڈیسک)رہنما مسلم لیگ (ن) خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ نواز شریف کا فقید المثال استقبال کیا جائے گا، استقبال سے دنیا کو پتہ چلے کہ نواز شریف ہی پاکستان کا لیڈر ہے۔ 21 اکتوبر نواز شریف کی واپسی نہیں پاکستان کی تقدیر بدلنے کا دن ہے۔دھرنا دینے والے اور لانے والے سب بےنقاب ہوچکے ہیں۔تلہ گنگ کے ڈیرہ سلطان پر کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے سعد رفیق نے کہا کہ نواز شریف کے استقبال کیلئے لاکھوں لوگ موجود ہونے چاہئیں۔ انہوں نے کہاکہ ہم نے چیئرمین پی ٹی آئی کو ووٹ کی طاقت سے نکالا تھا، ہم سیاسی لوگ ہیں اقتدار میں آکر پی ٹی آئی سے بات کریں گے۔















