اسلام آباد ( اے بی این نیوز )نواز شریف اور عمران خان کو الیکشن میں نہیں دیکھ رہا، سینئر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی کا اے بی این نیوز کو خصوصی انٹرویو ،انہوں نے کہا کہ ، نواز شریف سیاسی کیسز کی وجہ سے ملک سے باہر گئے، واپسی پر ان کا استقبال کیا جائے گا،جنوری میں الیکشن کی تاریخ مقرر ہو چکی ہے،،ہو سکتا ہے الیکشن نہ ہوں،اگر الیکشن ہوئے تو 80 فیصد لوگ چیئرمین پی ٹی آئی کو ووٹ دیں گے، پی ڈی ایم وقت پر الیکشن کراتی، پی ڈی ایم اپنے کیسز ختم کرنے کے لیے بنی تھی، ہمارے ملک کو سنبھالنے والے ہی اس وقت ملکی حالات کے ذمہ دار ہیں،، اس وقت ملک میں بے روزگاری عروج پر ہے، جبکہ بھارت چین سے بھی زیادہ ترقی کر چکا ہے، پچاس سال سے کہہ رہا ہوں امریکا اپنا کام پورا کر کے ایک دن ہمیں بیچ دے گا۔















