پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان،پٹرول8،ڈیزل11روپے لیٹر سستا ہوگیا

اسلام آباد(نیوزڈیسک)پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیاگیا،پٹرول 8روپے،ڈیزل 11روپے اور مٹی کا تیل 7روپے 53پیسے کم کردیاگیا،تفصیلات کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفیکشن جاری کردیاگیا،پٹرول کی قیمت 8روپے کم کی گئی جس کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 323روپے38پیسے ہوگئی،ڈیزل 11روپے کم کردیا گیا جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت318روپے18پیسے ہوگئی،پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلا ق آج رات بارہ بجے سے ہوگا۔

ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں اور ہر وقت باخبر رہیں

WhatsApp Channel