اہم خبریں

عید میلاد النبیﷺ پر دھماکا پاکستان میں بد امنی پھیلانے کی گھناؤنی سازش قرار

اسلام آباد(نیوزڈیسک)دفاعی ماہرین نےمستونگ میں عید میلاد النبیﷺ پر خودکش دھماکے کو پاکستان میں بد امنی پھیلانے کی ایک اور گھناؤنی سازش قرار دیا ہے اورکہاہے کہ حال ہی میں کینیڈا میں سکھوں کو قتل کرنے میں بھارتی حکومت براہ راست ملوث پائی گئی، جس کی وجہ سے وہ دنیا میں ایک دہشت گرد اسٹیٹ کہلائے جا رہے ہیں اور انتہائی پریشر میں ہیں، پہلے بھی بھارت متعدد بار ایسے گھٹیا حربے استعمال کر چکا ہے۔مستونگ دھماکے کے بعد اظہار خیال کرتے ہوئے دفاعی ماہرین نے کہا کہ آج مستونگ میں مسجد خالد کے قریب عید میلاد کے جلوس پر خود کش دھماکا اسلام اور ملک دشمن عناصر کی طرف سے حملہ ہے، عید میلاد نبی کے مقدس موقع پر معصوم اور نہتے مسلمانوں کو نشانہ بنانے والے نہ تو مسلمان ہو سکتے ہیں اور نہ پاکستانی۔

متعلقہ خبریں