راولپنڈی(نیوزڈیسک)راولپنڈی تھانہ چونترہ کے علاقہ سہال میں پسند کی شادی پر دہرے قتل کی واردات میں نئی نویلی دلہن اور سسر کو قتل کردیا گیا، فائرنگ سے شوہر شدید زخمی ہوگیا۔پولیس کے مطابق راولپنڈی میں پسند کی شادی کرنے والی لڑکی کو گزشتہ شب سسر سمیت قتل کردیا گیا، قتل ہونے والوں میں نئی نویلی دلہن سعدیہ، سسر قاضی خالد شامل ہیں، مقتول لڑکی کا شوہر زخمی ہے، قتل لڑکی کے بھائی نے کیے جو کہ موقع سے فرار ہو گیا۔