اہم خبریں

سپریم کورٹ کے آئینی اختیارات ریگولیٹ کرنے سے متعلق درخواست دائرکردی گئی

اسلام آباد (نیوزڈیسک)سپریم کورٹ کے آئینی اختیارات ریگولیٹ کرنے سے متعلق آئینی درخواست دائر کردی گئی۔ درخواست پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما بیرسٹر ظفراللّٰہ نے دائر کی۔درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ عدالت واضح کرے آئین کی رو سے کن حالات میں ازخود نوٹس کے اختیارات استعمال کیے جا سکتے ہیں۔درخواست میں وزارت قانون، رجسٹرار سپریم کورٹ، چاروں چیف سیکرٹریز کو فریق بنایا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں