لاہور( اے بی این نیوز )نگران وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مرتضیٰ سولنگی سے چیئرمین پی سی بی ذکا اشرف کی ملاقات،ملاقات میں پی سی بی اور پی ٹی وی سپورٹس میں تعاون سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال،نگران وفاقی وزیر اطلاعات نے ملک میں کھیلوں کی سرگرمیوں بالخصوص کرکٹ کی حوصلہ افزائی کیلئے حکومت پاکستان کی حمایت اور تعاون کا اعادہ کیا،مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ پی ٹی وی سپورٹس پاکستان میں کھیلوں کے کلچر کو فروغ دینے کے لئے اپنا کردار ادا کر رہا ہے، پی ٹی وی سپورٹس نے ناظرین میں کافی مقبولیت حاصل کی ہے، حکومت کھیلوں کی سرگرمیوں کے فروغ کے لئے پرعزم ہے، کھیل معاشرے میں مثبت تبدیلیاں لاتے ہیں، پی سی بی نے کرکٹ کے فروغ کے لئے اہم کردار ادا کیا۔
