لاہور(نیوزڈیسک)لاہور ہائیکورٹ میں،پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیخلاف درخواست دائر،شہری شیخ محمد لطیف نے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی۔درخواست میں وفاقی حکومت سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ۔ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی سے عوام پہلے ہی پریشان ہے، ریاست کا فرض ہے کہ عوام کو بنیادی ضروریات زندگی معیاری اور سستی فراہم کرے،حکومت ہر پندرہ دن بعد پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیتی ہے۔پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے تمام اشیاء کی قیمتیں بڑھ گئی ہیں۔کسی قانونی طریقہ کار کے بغیر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ غیر قانونی ہے ۔عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے باوجود اضافہ غیر قانونی ہے۔عدالت پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کالعدم قرار دے۔