اہم خبریں

ن لیگ الیکشن کیلئے ہمیشہ تیار ہے،سینیٹرافنان اللہ

اسلام آباد (نیوزڈیسک)ن لیگی رہنما سینیٹر افنان اللہ خان نے کہا ہے کہ آئین و قانون کے تحت انتخابات کی تاریخ دی جائے، نواز شریف انتخابی مہم کی قیادت کریں گے۔ نجی ٹی وی سے بات چیت میں انہوں نے کہاکہ نواز شریف اکتوبر میں وطن واپس آجائیں گے، ن لیگ الیکشن کیلئے ہمیشہ تیار ہے۔سینیٹر افنان اللہ نے کہا کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی میں اختلافات کی تاریخ ہے، ہوسکتا ہے کہ انتخابات میں یہ تلخی مزید بڑھ جائے۔

متعلقہ خبریں