راولپنڈی ( اے بی این نیوز ) راولپنڈی ،اسلام آباد اٹک جھلم چکوال میں بجلی چوروں کے خلاف آئیسکو کی کاروائیاں جاری،ایک ہی دن میں بجلی کا غیر قانونی استعمال کرنے والے 91 صارفین پکڑ لئے 3 لاکھ 48 ہزار سے زائد یونٹس کی مد میں 59 لاکھ 28 ہزار سے زائد جرمانے کئے گئے،جاری مہم کے دوران مجموعی طور پر 217 بجلی چور پکڑے گئے، ترجمان آئیسکیو کے مطابق ایک کڑوڑ 96 لاکھ سے زائد کے جرمانے عائد کئے گئے، 78 گھریلو 8 کمرشل ا زرعی اور 4 انڈسٹری کے کنکشنز شامل ہیں، بجلی چوروں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ آخری بجلی چور کے خاتمے تک جاری رئے گا ۔