اہم خبریں

پاکستانی 16یونیورسٹیاں عالمی رینکنگ میں جگہ بنانے میںکامیاب

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)بالآخر پاکستانی یونیورسٹیاں عالمی رینکنگ میںجگہ بنانے میں کامیاب ہوگئیں۔ بین الاقوامی ادارے ٹائمز ہائیر ایجوکیشن نے ایشیا کی بہترین جامعات کی فہرست جاری کردی، جس میں پاکستان کی 16 یونیورسٹیز،ابتدائی دس میں سے 4 چین، تین ہانگ کانگ، دو سنگا پور، اور دو جاپان کی جامعات شامل ہیں۔ٹائمز ہائیر ایجوکیشن کی جانب سے سال 2021 کی 500 سے زائد ایشیا کی بہترین جامعات کی رینکنگ جاری کی جس میں پاکستان کی جامعات نے بہتر کارکردگی کی بنیاد پر جگہ بنائی۔ہائیر ایجوکیشن کی جانب سے بین الاقوامی درجہ بندی کے علاوہ خطوں کی رینکنگ بھی جاری کی گئی ہے۔رپورٹ کے مطابق پاکستان کی 16 یونیورسٹیاں بہترین جامعات کی فہرست میں شامل ہیں جبکہ ایک برس قبل یہ تعداد 12 کے قریب تھی۔ٹائمز ہائیر ایجوکیشن کی فہرست میں یونیورسٹیزکو تدریس، تحقیق، تعلیم کی سہولیات سمیت دیگر بنیادوں پر شامل کیا گیا ہے۔فہرست میں قائد اعظم یونیورسٹی 100ویں، عبدالولی خان یونیورسٹی مردان 124ویں، کامسیٹس یونیورسٹی171ویں نمبر پر رہیں، پاکستان کے حساب سے یہ درجہ بندی پہلے، دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہے۔دیگر یونیورسٹیوں میں پشاور یونیورسٹی ، ایگریکلچر یونیورسٹی آف فیصل آباد، گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد، لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز ، نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی(نسٹ)، یونیورسٹی آف پنجاب، بہاء الدین ذکریا یونیورسٹی، یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور، گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور، اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور، پی ایم اے ایس، یونیورسٹی آف سرگودھا، یونیورسٹی آف ویٹنری اینڈ اینیمل سائنسز لاہور شامل ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ برس قائد اعظم یونیورسٹی کو اس کی تدریسی اور ریسرچ کے ماحول کی بنیاد پر ایشیا میں 85 واں نمبر دیا گیا جو کہ گزشتہ برس 79 واں تھا۔ امریکی ادارے ٹائمز ہائیر ایجوکیشن کے مطابق ایشیائی یونیورسٹیوں میں پاکستان کی نمائندگی اچھی بات ہے، اس سال پاکستان نے اوسطا بہتر نتائج حاصل کئے ہیں۔شامل ہیں۔رواں سال کے دوران ایشیا کی یونیورسٹی رینکنگ میں پاکستانی جامعات ابھر کر سامنے آئی ہیں۔

متعلقہ خبریں