اہم خبریں

تیز ترین اتھلیٹ کون؟ مشیر کھیل وہاب ریاض کا مقابلہ کروانے کا اعلان

لاہور(نیوزڈیسک)پاکستان کا تیز ترین اتھلیٹ کون؟ مشیر کھیل پنجاب کا مقابلہ کروانے کا اعلان، مشیر کھیل پنجاب وہاب ریاض کی پاکستان کے تیز ترین اتھلیٹ شجر عباس سے ملاقات ،شجر عباس کی ٹریننگ اور نیوٹریشن کیلئے مشیر کھیل پنجاب کے عملی اقدامات شجر پاکستان کے تیز ترین اتھلیٹ ہیں۔وہاب ریاض اب تک پاکستانی تاریخ کے تمام ریکارڈ توڑنے والے اتھلیٹ کو بہترین سہولیات مہیا کریں گے۔ مشیر کھیل پنجاب پاکستان کے تیز ترین اتھلیٹ کی تلاش کا مقابلہ منعقد کیا جارہا ہے۔ وہاب ریاض مرد و خواتین اتھلیٹ ضلعی اور صوبائی سطح پر ہونے والے مقابلے میں شرکت کرسکیں گے۔ مشیر کھیل پنجاب شجر تیز ترین اتھلیٹ مقابلے کے آئیکون اتھلیٹ ہونگے۔ وہاب ریاض پاکستان میں سپورٹس کا بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے۔ مشیر کھیل پنجاب وہاب ریاض نے کہا کہ امید ہے شجر ایشین گیمز میں اعلی کارکردگی دکھائیں گے۔

متعلقہ خبریں