لاہور (نیوزڈیسک) چیئرمین پاکستان علماء کونسل حافظ طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ جی 20 ممالک مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے کردار ادا کریں۔منگل کوپریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نےکہا جڑانوالہ واقعہ پر پولیس نے تفصیلی تفتیش کی ، ایک منظم سازش کے تحت پاکستان میں حالات خراب کرنے کی کوشش کی گئی، مسلم مسیحی فسادات کا تعلق بھارت سے جڑ رہا ہے۔















