اہم خبریں

مجھے بھی نہیں پتہ پرویزالہیٰ کہاں ہیں،آئی جی پنجاب کے بیان پر عدالت میں قہقے لگ گئے

لاہور(نیوزڈیسک)آئی جی پنجاب عثمان انور کے پرویز الٰہی سے متعلق بیان پر کمرہ عدالت میں قہقہے لگ گئے۔تفصیلات کے مطابق پیر کو کیس کی سماعت کے دوران عدالت نے استفسار کیا کہ کیاآپ نہیں جانتے کہ پرویز الہی کہاں ہیں؟ جس پر ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے بتایا پرویز الٰہی پنجاب کی کسی اتھارٹی یا ادارے کے پاس نہیں ۔لاہور ہائیکورٹ نے دوبارہ استفسار کیا پولیس کے علم میں بھی نہیں کہ پرویز الٰہی کہاں ہیں؟ جس پر آئی جی پنجاب نے کہا ہمارے علم میں بھی نہیں کہ وہ کہاں ہیں، آئی جی پنجاب کے بیان پر عدالت میں بھی قہقہے لگ گئے۔جس کے بعد عدالت نے نے سیشن جج اٹک کو پرویز الٰہی کو اٹک جیل سے بازیاب کرکے کل پیش کرنے کا حکم دے دیا جبکہ آئی جی اسلام آباد کوبھی 8 ستمبر کیلئے توہین عدالت کا نوٹس جاری کر دیا۔

متعلقہ خبریں