اہم خبریں

صدر مملکت نےغیرسنجیدہ اپیل دائر کرنے پر نجی بینک کو جرمانہ عائد کردیا

اسلام آباد(نیوزڈیسک)متنازع لین دین کیس ميں غيرسنجيدہ اپيل دائر کرنے پر صدر مملکت نے نجی بينک پر 20 ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا۔نجی بینک نے بینکنگ محتسب کے فيصلے کيخلاف صدر مملکت کے پاس اپيل دائر کی تھی۔صارف کی شکایت کے مطابق اُس نے اے ٹی ایم سے 20 ہزار وپے نکالنے کی کوشش کی تھی، رقم نہ نکلنے کے باوجود اسکا اکاؤنٹ ڈیبٹ ہوگیا جس پر اس نے بینک کو شکایت کی۔بينک نے شکايت مسترد کی تو صارف کی درخواست پر بینکنگ محتسب نے ادائيگی کا حکم دیا تھا جس پر نجی بینک نے صدر کے پاس اپیل دائر کردی۔صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے بینک کی غیر سنجیدہ اپیل پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے حکم دیا کہ بینک اپنے صارف کو کھوئی ہوئی رقم کے ساتھ جرمانہ بھی ادا کرے۔

متعلقہ خبریں