اہم خبریں

نگران وزیرداخلہ سندھ کا کراچی میں جلد بڑے آپریشن کا اعلان

کراچی(نیوزڈیسک)نگران وزیر داخلہ سندھ بریگیڈئیر (ر) حارث نواز نے کراچی اور اندرون سندھ جلد بڑے آپریشن کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ گھوٹگی، کشمور، جیکب آباد اور کندھ کوٹ میں آپریشن کی تیاری مکمل کرلی ہے۔اتوار کو میڈیا سے گفتگو میں حارث نواز نے کہاکہ کراچی اور اندرون سندھ میں بڑی کارروائیوں کی تیاری کر رہے ہیں،انہوں نے کہاکہ پولیس کے بڑے عہدوں پر ہم باکردار اور اچھے لوگوں کو لگا رہے ہیں جس کے بعد سندھ میں امن آجائےگا۔

متعلقہ خبریں