اہم خبریں

ایشیا کپ ،پاکستان نے نیپا ل کو شکست دیدی

ملتان (  اے بی این نیوز   )ایشیا کپ ،پاکستان نے نیپا ل کو شکست دیدی،پاکستان نے نیپا ل کو ہرایا دیا،شاہین شاہ آفریدی ،حارث رؤف اور شاداب خان کی 2،2وکٹیں لیں جبکہ بابر اعظم نے151 اورافتخار احمد109 رنز بنائے،ایشیا کپ کے افتتاحی میچ میں پاکستان نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 342 رنز بنائے اور مخالف ٹیم کو جیت کیلئے 343 رنز کا ہدف دیا۔ کپتان بابراعظم 151، افتخار احمد 109 اور محمد رضوان 44 رنز بناکر نمایاں رہے۔ملتان میں کھیلے جارہے میچ میں اوپنر فخر زمان ایک مرتبہ پھر کوئی خاطر خواہ رنز بنانے میں ناکام رہے وہ محض 14 رنز بناکر وکٹ گنوا بیٹھے۔ امام الحق اور آغا سلمان پانچ، پانچ اور شاداب خان صرف 4 رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔نیپال کی جانب سے سومپال کامی نے 2، کرن کے سی اور سندیپ لامیچھانے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ میں قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا، انہوں نے کہا کہ پچ بیٹنگ کیلئے سازگار ہے کوشش ہوگی حریف ٹیم کے خلاف بڑا اسکور بنائیں۔اس موقع پر نیپالی ٹیم کے کپتان روہت پوڈیل نے کہنا تھا کہ اگر ٹاس جیتتے تو پہلے بیٹنگ کرتے تاہم کوشش کریں گے ابتداء میں پاکستانی ٹیم پر پریشر بڑھائیں اور جلد وکٹیں لیں۔

متعلقہ خبریں