اہم خبریں

ن لیگ کےوفد کی الیکشن کمیشن سے ملاقات، اندرونی کہانی سامنے آگئی

اسلا م آباد (اے بی این نیوز     )عام انتخابات کے انعقاد کا معاملہ،ن لیگ کےوفد کی الیکشن کمیشن سے ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ،الیکشن کمیشن اور ن لیگ کے وفد کی دو گھنٹے ملاقات جاری رہی، الیکشن کمیشن کی جانب سے ن لیگ کے وفد کو بریفینگ دی گئی جس مے مطابق الیکشن کمیشن نے قبل از وقت انتخابی فہرستوں کی تکمیل سے معذرت کر لی، انتخابی شیڈول حلقہ بندیاں مکمل کرنے کے بعد ہی جاری کیا جائے گا، الیکشن کمیشن کا دوٹوک جواب، الیکشن کمیشن نے صدر مملکت سے مشاورت کے معاملے پر اعظم تارڑ اور زاہد حامد سے سوالات کیے، زاہد حامد اور اعظم تارڑ نے الیکشن کمیشن کو قانونی پہلوٶں سے آگاہ کیا، ن لیگ نے چند حلقوں میں ووٹرز کی تعداد پر تجاویز دیں ،ن لیگ کو انتخابی نتاٸج سے متعلق نئے سسٹم کے حوالے سے آگاہ کیا گیاالیکشن کمیشن مشاورت جاری رکھے گا لیکن فیصلے آئین کے مطابق ہوں گے۔

متعلقہ خبریں