اسلام آباد (نیوز ڈیسک) چیئرمین پی ٹی آئی کیلئے جیل سہولیات نہ ہونے کی خبروں کے حوالے سے مفتی منیب الرحمان کا بیان سامنے آگیا۔ تفصیلات کے مطابق سابق چیئرمین روہت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر )پر کہا کہ ایک غلطی کو دوسری غلطی کا جواب نہ بنایا جائے، چیئرمین پی ٹی آئی نے مخالفین کے ساتھ ناروا سلوک رکھا تو غلط کیا اب گر اُن کے ایسا ہو رہا ہے تو وہ بھی غلط ہے ، ہمیں اسلامی اقدار کی پاسداری کرنی چاہیے ۔ واضح رہے کہ کپتان اس وقت اٹک جیل میں قید ہیں اور انہیں جیل میں واش روم کی پرائیوسی نہ دی جانے کیلئے خبریں سوشل میڈیا پروائرل ہیں ۔