راولپنڈی(نیوزڈیسک)راولپنڈی میں ریلی نکالنےپرپاکستان تحریک انصاف کارکنوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا،پولیس کے مطابق پی ٹی آئی کارکنان کے خلاف تھانہ وارث خان میں مقدمہ درج کیا گیا ۔ 8 افراد کو نامزد کیا گیا اور 15 نامعلوم افراد بھی شامل ہیں،ایف آئی آر کے مطابق پی ٹی آئی کارکنان نے ریاست مخالف نعرے لگائے،پی ٹی آئی کارکن فیض آباد کی جانب سے آئے اور مری روڈ کو زبردستی بلاک کیا۔