اسلام آباد (نیوز ڈیسک) عمران خان قاتلانہ حملہ کیس میں ملوث ملزم نوید کے موبائل فون کی فرانزک رپورٹ جے آئی ٹی کو جمع کرا دی گئی ۔ فرانزک رپورٹ کے مطابق فون سے 2مختلف کمپنیوں کی سمز برآمد ہوئیں ، موبائل میں 138 فون نمبرز تھے جن پر 1869کالز کا ریکارڈ ڈیٹا ملا ہے ، واٹس ایپ گروپ میں ایک نمبر علی رضا کے نام سے محفوظ تھا، ملزم کے فون سے 337 ایس ایم ایس ، 1956 تصاویر ملی ہیں ، 212ویڈیوز بھی ملی ہیں، ملزم کے فون سے ڈیلیٹ کیا گیا ڈیٹا ریکور نہیں کیا جا سکا، ملزم کا تمام فون ریکارڈ ڈی وی ڈی بنا کر جے آئی ٹی کے حوالے کر دیا گیا ہے ۔