اہم خبریں

نگران وزیرِاعظم انوار الحق کاکڑ سے سینیٹر ارباب عمر کاسی کی ملاقات

اسلام آباد(  اے بی این نیوز      )نگران وزیرِاعظم انوار الحق کاکڑ سے سینیٹر ارباب عمر کاسی کی ملاقات، سینیٹر ارباب عمر کاسی نے وزیرِاعظم کو وزارت عظمی کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا.ملاقات میں سینیٹر عمر ارباب کاسی نے وزیرِ اعظم کو ہنہ اوڑک میں حالیہ بارشوں سے پیدا ہونے والی سیلابی صورتحال پر بھی آگاہ کیا.سپیرہ راغہ تا لورالائی روڈ پر ٹریفک حادثات سے بچاؤ کیلئے اسکی ازسرنو بحالی کی ضرورت سے آگاہ کیا.نگران وزیرِ اعظم نے سینیٹر عمر ارباب کاسی کو علاقے کے تمام مسائل کے حل کی یقین دہانی کروائی۔

متعلقہ خبریں