اہم خبریں

سربراہ ن لیگ نواز شریف ستمبر کے وسط میں پاکستان پہنچیں گے، فیملی کی تصدیق

لاہور(نیوزڈیسک)شریف فیملی کے ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف اگلے ماہ ستمبر کے وسط میں پاکستان پہنچیں گے۔فیملی ذرائع نے نجی ٹی وی کو بتایاکہ شریف خاندان کے وکلا، سیاسی رفقا نے قائد ن لیگ نواز شریف کے دورہ مشرق وسطیٰ اور یورپ کے فوراً بعد وطن واپسی کا مشورہ دیا تاہم ان کی جماعت کے چند رہنماؤں نے ستمبر کے وسط میں آنے پر اصرار کیا ہے،ذرائع کے مطابق عنقریب ن لیگ کے سرکردہ رہنماءرانا ثناء اللّٰہ، خواجہ آصف،میاں جاوید لطیف، سینیٹرپرویز رشید لندن میں میاں محمد نوازشریف سے ملاقات کرینگے ،ان ملاقاتوں میں بھی میاں نوازشریف کی وطن واپسی پر غوروخوض کیاجائے گا۔

متعلقہ خبریں