راولپنڈی(اے بی این نیوز)ضلعی انتظامیہ نے راولپنڈی میں سات روز کیلئے دفعہ 144 نافذ کردی گئی،ڈپٹی کمشنر راولپنڈی حسن وقار چیمہ نے دفعہ 144 کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا،ضلع بھر میں جلسے، جلوس، ریلیوں اور اجتماعات پر مکمل طور پر پابندی عائد رہے گی،ضلع بھر میں اسلحہ کے استعمال پر بھی پابندی عائد رہے گی،دفعہ 144 کا اطلاق، حساس اداروں، پولیس افسران، خواتین اور بچوں پر نہیں ہو گا،دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی،دفعہ 144 کا نفاذ 19 اگست تک نافذ العمل رہے گا۔