اہم خبریں

سوپور میں اجتماعی قتل عام کیخلاف شہریوں کا دارالحکومت میں مظاہرہ، عالمی برادری 6 جنوری 1993 کو ہو نیوالےقتل عام کا نوٹس لے

مظفرآباد (سٹی رپورٹر) انٹرنیشنل فورم فار جسٹس ہیومن رائٹس کے زیر اہتمام 6 جنوری 1993 کو ہوئے سوپور میں اجتماعی قتل عام کیخلاف شہریوں نے بینرز اور کتبے اٹھا کر احتجاج کیا۔ تفصیلات کیمطابق مقبوضہ کشمیر کے شہر سوپور میں 6 جنوری 1993 کو بھارتی ظالم فوجیوں کے ہاتھوں نہتے شہریوں کے قتل عام پر اس انٹرنیشنل فورم فار جسٹس کے زیر اہتمام بھارت کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرے میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ شہریوں نے کتبے اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر بھارتی سیکیورٹی فورسز کیخلاف اور انسانی حقوق کی تنظیموں سے اس قتل عام میں ملوث اہلکاروں کیخلاف مقدمات چلانے کے جملے درج تھے

متعلقہ خبریں