اہم خبریں

تمام سیاسی جماعتوں کو انتخابی عمل میں حصہ لینا چاہیے، فیصل کریم کنڈی

ڈیرہ اسماعیل خان(نیوزڈیسک)وفاقی وزیر تخفیف غربت و سماجی تحفظ فیصل کریم کنڈی نے کہاہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کسی جماعت کے الیکشن لڑنے پر پابندی کے سخت خلاف ہے۔ڈیرہ اسماعیل خان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر تخفیف غربت و سماجی تحفظ فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں کو انتخابی عمل میں حصہ لینا چاہیے۔ان کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف فیصلہ سنائے جانے سے پہلے سوشل میڈیا پر آنا درست نہیں۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ نگراں حکومت الیکشن کمیشن کے ساتھ مل کر صاف شفاف الیکشن کرائے گی۔

متعلقہ خبریں