چنائی (نیوزڈیسک)ایشین چیمپئنز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ میں شرکت کیلئے گئی ہوئی قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑی محمد عبداللہ کو اسپتال سے ڈسچارج کردیاگیا،تفصیلات کے مطابق قومی ہاکی ٹیم کے فل بیک محمد عبداللہ گلے کے انفیکشن اور بخار کا شکار ہو گئے تھے،تاہم ابھی وہ پہلے سے کافی بہتر ہیں،ٹیم مینجمنٹ کے مطابق آج چین کے خلاف ہونے والے میچ میں فل بیک عبداللہ کو ریسٹ دیا جارہا ہے ۔















