اہم خبریں

کسانوں کیلئے اہم خبر، سیم زدہ علاقوں میں ٹیوب ویلز کو سولر پر منتقل کرنے کے منصو بے کا آغاز، 12جنوری تک درخواستیں طلب

فیصل آباد (نیوز ڈیسک)حکومت پنجاب نے کسان دوست اقدام کے تحت صوبہ کے سیم زدہ علاقوں میں ٹیوب ویلز کو سولر پر منتقل کرنے کے منصوبہ کا آغاز کردیاہے جس میں حکومت کی طرف سے سولر سسٹم کی تنصیب کے خواہشمند کسانوں کو سبسڈی فراہم کی جائے گی تاکہ وہ اپنے ٹیوب ویلز کو سستے سولر سسٹم پر منتقل کرسکیں۔نظامت زرعی اطلاعات محکمہ زراعت کے ترجمان نے بتایا کہ منصوبہ کے پہلے مرحلہ میں ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کی تحصیل پیر محل کے خواہشمند کاشتکاروں سے سولر سسٹم کی تنصیب کیلئے سبسڈی کی فراہمی کی غرض سے12جنوری 2023 تک درخواستیں طلب کی گئی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ مذکورہ منصوبہ کے تحت درخواست گزار 2سے 15ایکڑ زمین کا مالک،ٹھیکیدار،مزارع اور خود کاشتکار ہونے سمیت پیر محل کے سیم زدہ علاقے کا رہائشی ہو۔انہوں نے بتایاکہ درخواست گزار حکومت کے کسی تسلیم شدہ ادارے کی طرف سے جاری کردہ زمینی پانی کی تجزیاتی رپورٹ مہیا کرنے کا پابند ہو گا نیز درخواست گزارکا لاگت کی تقسیم کی شرائط کے مطابق اپنا حصہ جمع کرانے پر اتفاق کرنا بھی ضروری ہے جبکہ درخواست گزار سولر سسٹم کو صرف زمینی پانی نکال کر زمینوں کو قابل کاشت بنانے کیلئے ہی استعمال کرے گا اور اس کے علاوہ سولر سسٹم کو کسی اور مقصد کیلئے استعمال نہیں کرسکے گا۔اسی طرح درخواست دہندہ حلف نامہ فراہم کرے گا کہ وہ سولر سسٹم کی تنصیب کے 5سال تک سسٹم کی ملکیت کسی دوسرے شخص کو منتقل نہیں کرے گا، نہ ہی بیچے گا جبکہ درخواست دہندہ منصوبہ کی عملدر آمد کمیٹی سیکرٹری زراعت (اصلاح آبپاشی) پنجاب لاہور یا ان کی جانب سے نامزد کردہ نمائندے کے فیصلوں پر عملدر آمد کرنے کا پابند ہو گا اور اسے کسی قانونی عدالت یا ادارے میں چیلنج نہیں کرے گا اور منصوبہ کی متعلقہ شرائط کی خلاف ورزی کرنے پر سامان کی مکمل لاگت بصورت زمینی حصول واپس کرنے پر اتفاق کرتا ہو۔انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں وہ یہ حلف نامہ بھی فراہم کرے گا کہ وہ سولر پلیٹس کو چوری،نقصان اور جانوروں کی وجہ سے توڑ پھوڑ سے محفوظ رکھنے کیلئے سکیورٹی کا خود ذمہ دار ہو گانیز اس طرح کے کسی قسم کے نقصان کی صورت میں حکومت یا ادارہ ذمہ دار نہ ہو گا۔انہوں نے کہا کہ درخواست گزار سولر سسٹم کو فعال بنانے کیلئے نقصان کا ازالہ کرنے،خرابی کو درست کرانے کابھی پابند ہو گا۔انہوں نے بتایاکہ درخواست گزار مجوزہ درخواست فارم ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت اصلاح آبپاشی کے دفتر سے مفت حاصل کر سکتے ہیں جبکہ یہ فارم محکمہ زراعت کے شعبہ اصلاح آبپاشی کی ویب سائٹ http://ofwm.agripunjab.gov.pkسے بھی ڈاؤن لوڈ کئے جا سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مزید معلومات و رہنمائی کیلئے محکمہ کی فری ہیلپ لائن 0800-17000

متعلقہ خبریں